فوجی دستے آنے کے بعد شہبازگل اسلاآباد پولیس کے حوالے

فوجی دستے آنے کے بعد شہبازگل اسلاآباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

وفاقی پولیس مقامی عدالت کے احکامات کے مطابق مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرشہباز گل کو مزید تفتیش کیلئے اپنی تحویل میں لینا چاہتی تھی جبکہ اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسرنے شہباز گل کوراولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کی۔

تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کی تکمیل کیلئے ایف سی اور رینجرز کو اڈیالہ جیل طلب کر نے کے بعد شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقامی عدالت کے احکامات کی تکیمل کیلئے اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تو جیل میڈیکل افسر کی ہدایت پرپمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل کے باہر موجود تھی،اسلام آبادکی پولیس نے مقامی عدالت کا حکم نامہ بھی جیل حکام کے حوالے کیا۔

دریں اثنا سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو شہبازگل کوایمرجنسی پیدا کرکے اسپتال منتقل کرنے کاحکم دیا تھا۔

عمران خان نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button