لیگی وفدکی ایم کیوایم مرکز آمد،الیکشن میں بھرپورتعاون پراتفاق

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرقیادت لیگی وفد کی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد آمد،انتخابات میں بھرپورتعاون پراتفاق کیا ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مصطفی کمال ،فاروق ستار سمیت دیگررہنماموجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ سعد رفیق،مریم اورنگزیب ،سردارایاز صادق شامل تھے

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتارہا۔مخلوط حکومت میں ایم کیو ایم سے اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا۔الیکشن میں فیصلہ ہوگا کہ پاکستان نے ترقی کی طرف جاناہے۔گزشتہ دور میں جھوٹ،گالم گلوچ کی سیاست کی گئی۔پاکستان کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لائیں گے۔کراچی میں ٹینکرمافیا کا راج ہے۔کراچی میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔یہاں کسی پر الزام تراشی کرنے نہیں آیا۔کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

شہبازشریف کاکہنا ہے کہ الیکشن کے بعد پاکستان اور کراچی کی قسمت بدلے گی۔کیا لاڈلا وہ ہوتا ہے جس کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتر کیا جائے؟کیا لاڈلا وہ ہوتاہے جسے 3بار وزیراعظم ہونے کے باوجود ہتھکڑی لگائی جائے؟

ایم کیو ایم کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی کاکہنا ہےکہ ان نئے حالات میں سیاسی جماعتوں میں ذہنی ہم آہنگی سب سے بڑی شرط ہے۔

Related Articles

Back to top button