نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، نویں جماعت کا پرچہ منسوخ

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نویں جماعت کے پرچے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب، سندھ ، بلوچستان سمیت دیگر ملک کے دیگر علاقوں میں نجی سکول تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رہیں گے، اس بات کا اعلان آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق ملک بھر میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی ہوگی، اور سکولوں میں کوئی تعلیمی سرگرمی نہیں ہوگی۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن کے مطابق نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کے پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی کل بند رہیں گے۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔