ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کا ساتھ دینےکا فیصلہ اٹل ہے

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کا ہے کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے.

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

مونس الہی نے ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کیا اور لکھا ک ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمسلم لیگ (ق) کے رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔

دریں اثںا ایف آئی اے نے ایم این اے وسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیاہے۔

جیو نیوز نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا ہے کہایف آئی اے کی جانب سےکافی شواہد جمع کیےگئے ہیں اور حکومت نے شواہد ملنےکے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button