نذیر چوہان کو ضمنی الیکشن کیلئے ن لیگ کا ٹکٹ دے دیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے گئے تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کو مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کا ٹکٹ دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیئے، حلقہ پی پی 167 سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی رکن نذیر چوہان نے پی پی 167 پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نذیر چوہان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہٹکٹ دینے پر مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں، ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا تھا، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں، ہم ملک کیلئے سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے ملک توڑنے کی سیاست کی، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ20 مئی کوالیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا، ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button