نمبرز گیم پوری، تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد پر جلد کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی نمبرز گیم پوری ہے،اس لئے ان کیخلاف جلد کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نمبر گیم پوری ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے نمبرز 186 شو ہوچکے ہیں، خفیہ ووٹنگ میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف مزید ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button