نواز شریف کا چیف جسٹس سے اپنے کیس کا سوموٹو لینے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم نوازشریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے کیس کا سوموٹو لینے کا مطالبہ کر دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سومو ٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے؟

انہوں نے کہا میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اورکتنی گواہیاں درکار ہیں؟ میرا اور مریم نواز کا عدالتی و سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

نواز شریف نے سوال کیا کہ مجھے اورمریم نواز کون انصاف فراہم کرےگا؟ ہے کوئی میرے اور مریم کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟

انکا کہنا تھا کہ ملک کے تمام حالات کا ذمہ داری عمران خان ہے ، شہباز شریف کو مشکل حالات میں حکومت ملی ، ان کو میرا مکمل اعتماد حاصل ہے،تاہم مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں بہتر پرفارم کر سکتے تھے۔

Related Articles

Back to top button