نیب کا نئی ترامیم کے تحت 25 سال پرانے کیسزکا جائزلینے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو کے قوانین میں تبدیلی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت پرانے مقدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نیب نے 25سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ آصف زرداری کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اُرسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ ریفرنس ،ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ نیب نے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Related Articles

Back to top button