ایک پاور پلانٹ سے پورے ملک کا نظام بیٹھ جانا لمحہ فکریہ ہے

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے سربراہ کی برطرفی اور انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ 16 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود وزارت توانائی نقص تلاش نہ کرسکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکوائری کمیشن بنایا جائے جس میں صوبوں کی نماٸندگی کو یقینی بنایا جائے۔
امتیاز شیخ نے کہناتھا کہ ایک پاور پلانٹ سے پورے ملک کا سسٹم بیٹھ جانا قومی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، حکمرانوں نے ڈھائی سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی وفاقی وزراء کا پرانا وطیرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی اور ناکامی ہے، این ٹی ڈی سی میں صوبوں کی نمائندگی نہ ہونے سے چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button