مہربانی کرکے ترک اداکاروں کی جان بخش دیں

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آکر اپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں۔
جب سے ترکی کا مشہور ڈراما ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں نشر ہوا ہے، پاکستانی فنکار دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں تقریباً تمام پاکستانی ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی ٹی وی پر نشر کرنے سے بے حد خوش ہیں، وہیں یاسر حسین، ژالے سرحدی، شان اور ہدایت کار سید نور اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کے سخت مخالف ہیں۔ تاہم اب اداکارہ سونیا حسین نے ترک ڈرامے پر جاری بحث سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ ‘ارطغرل’ پر جاری اس بحث سے تنگ آگئی ہیں۔ سونیا حسین نے لکھا کہ ‘ مہربانی کرکے جان بخش دیجیے، ترک اداکاروں کی اور اپنے اداکاروں کی بھی’۔ انہوں نے لکھا کہ نیچا دکھانا نہیں بلکہ لوگوں کی تعریف کرنا سیکھیں، اس کے ساتھ ہی سونیا حسین نے لکھا کہ نرمی اختیار کریں اور محبت سے بات کریں۔
ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button