وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

وکیل کلثوم خالق کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہایئکورٹ نے خارج کر دی ہے،
درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست دی تھی، جسے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا، عدالت نے وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں؟
درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد میں بھی مقدمات درج کیے گئے، 25 مئی کو رات 8 بجے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 19 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
وکیل نے دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے ہیں، میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف کیا ہوا ہے؟ کیا کوئی چھاپا مارا گیا ہے؟ احتجاج ضلعی انتظامیہ کی اجازت لے کر کرنا ہوتا ہے اور سپریم کورٹ اس معاملے کو نمٹا چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button