آرمی چیف کا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے۔ اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

Related Articles

Back to top button