وزیراعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل لیگیMPA کورونا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے ایک روز قبل مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کورونا وائر س کاشکار ہو گئیں۔

عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔

ادھر سوشل میڈیا پر الزام لگایا جار ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زعیم قادری کا ووٹ 15 کروڑ روپے خریدا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں زعیم قادری کو ٹکٹ بھی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button