وزیر اعظم نے آرمی چیف کی برطرفی کی خبروں کی تردیدکردی

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ تاہم میں غیر ملکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دوں گا بلکہ آخری گیند تک لڑوں گا۔ خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ سینئر صحافی کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کی جانے والی پٹییشن کے بقول عمران خان نے ملک کی انتہائی اہم شخصیت کو برطرف کردیا ہے ابھی تک کوئی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔
تاہم اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی اہم سرکاری ذریعے نے چیف آف آرمی سٹاف کی برطرفی کی خبر کی بھرپور تردید کی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


خط ’ڈی سائفر‘ کرکے اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو دکھایا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Related Articles

Back to top button