وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات آج،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف مصر میں عالمی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، جہاں وزیراعظم کی آج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی جس میں بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اگلے48 گھنٹے میں متوقع ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے، وزیراعظم ن لیگی قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا لندن میں دو روز تک قیام متوقع ہے جس کے بعد وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف کوشرم الشیخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اعلیٰ مصری حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے رخصت کیا۔

Related Articles

Back to top button