وفاقی کابینہ سے صادق سنجرانی کل حلف لیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کل حلف اٹھائے گی اور اس کابینہ سے حلف صدر مملکت عارف علوی کے بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لیں گے،تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد اب ان کی حلف برداری ہونی ہے جو آج بھی نہ ہوسکی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نام سامنے آگئے۔ بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، نوید قمر، شازیہ مری، خورشید شاہ، عبدالقادر پٹیل، پیر فضل شاہ، سلیم مانڈوی والا، مصطفے نواز کھوکھراور مہیش ملانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button