قلعہ سیف اللہ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے22 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے قریب قلعہ سیف اللہ میں‌ قومی شاہراہ پر مسافر وین کے کھائی میں‌ گرنے سے22 افراد جان کی بازی ہارگئے، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ضلعی کمشنر حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ بس تقریباً 23 افراد کے ہمراہ لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی تھی،بس اخترزئی کے قریب پہاڑ کی چوٹی سے گری اور اس میں سوار 22 مسافر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے ،جسے طبی امداد کے لیے کوئٹہ بھیجا جارہا ہے، تمام جاں بحق مسافروں کی لاشوں کو قلعہ سیف اللہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے، 5 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

تاہم علاقے میں واقع ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے لیے کوئٹہ سے ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علاقے میں واقع ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن کے لیے کوئٹہ سے ٹیمیں طلب کی گئی تھی، آپریشن دوپہر تک اختتام پذیر ہوا تھا.حادثے کی اطلاع ملتے ہی تعزیتی بیان کا سلسلہ شروع ہوگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی میڈیا سیل نے جاری کردہ ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے.بلاول بھٹو زرداری نے حکام پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کریں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کے ناقص نظام کے باعث اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں،اخترزئی ایک قبائلی علاقہ ہے جو ژوب سے ایک ہزار 572 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

Related Articles

Back to top button