پاکستان انڈیا کیساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستان انڈیا کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا، نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر امودی نے لکھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد، ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

Related Articles

Back to top button