پاکستان تحریک انصاف کے 124 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

سپیکر قومی اسمبلی نے تیسرے مرحلے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین کے استعفے منطور کرلیے، جس سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے مجموعی اراکین کی تعداد 123 ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، سپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، سپیکر نے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے، قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسپیکر اگر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ قومی اسمبلی نے اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیے گئے تھے اور انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 17 جنوری کو بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور پاکستان تحریکِ انصاف کے 34 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022ء میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، جن میں سے کراچی سے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک پی ٹی آئی کے 81 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button