پنجاب اسمبلی: قائد حزب اختلاف کیلئے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا

تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کیلئے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکا کہنا تھاپنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکرنا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے،ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ بشارت یا محمود الرشید کی حمایت سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے میاں محمود الرشید کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button