پٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے کر دی گئی

پٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے فی لٹرکردی گئی.
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا مزید اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول209 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو ہوگیا ہے

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ مئی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا چین نیا قرضہ جاری کرےگا، بلکہ شرح سود بھی کم کرےگا، پچیس مارچ کو چین نے2.3 ارب ڈالر کا قرض واپس لے لیا تھا، چین نےکافی شرائط عائد کر دی تھیں اور شرح سود بڑھا دی تھی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے چین جانے پر معاملات طے ہوئے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کےموقع پر معاملات فائنل ہوئے، یہ قرض 1.5 فیصد کی شرح سود پر حاصل کیا جائےگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ہم 10فیصد اخراجات کم کردیں تو چار ارب روپےکی بچت ہوگی، یہاں صرف ایک دن میں چار ارب روپےکی سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ نےکہا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم کو ملک کے ٹوٹ جانے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں.

Related Articles

Back to top button