پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی متوقع،وزیراعظم آج منظوری دیں گے

مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،نگران وزیراعظم آج منظوری دیں گے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہوگا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button