پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر کو گرفتارکر لیا گیا

الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور جھگڑا کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیف وہب عامر ڈوگر کو 10 کارکنوں سمیت ملتان پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے پر ہوئی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے کارکن گتھم گتھا ہوئے تھے،لیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ تصادم کے دوران الیکشن کمیشن آفس کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب اسد عمر نے گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، عامر ڈوگر لڑائی جھگڑا کرنے والا شخص نہیں ہے، یہ سیاسی کیس ہے اورعامر ڈوگر کو ڈرانے کے لیے ایسا کیا گیا، عامر ڈوگر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے. جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک مثبت ثابت ہو گی، ہر معمولی معاملے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جو کچھ بھارت کشمیر میں کر رہا ہے وہی کچھ یہاں ہو رہا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے، پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button