پی ٹی آئی کی سیاست کا جارحانہ طریقے سے مقابلہ کرنے پراتفاق

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں پی ٹی آئی کی سیاست کا جارحانہ طریقے سے مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد منواز شریف نے جمعہ 22 جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہونے والے انتخابات پر مشاورت کی۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کيلئے جارحانہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں بڑے سیاسی رہنماؤں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی، جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا۔