چین میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کرونا کی دوسری لہر

چین میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد اس موذی وائرس کی دوسری لہر حملہ آور ہو گئی ہے جس کے بعد چینی حکام ووہان میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
یاد ریے کہ چین کے شہر ووہان کو کرونا وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور وہیں سے ہی کورونا کا آغاز ہوا تھا مگر وہاں پر وائرس پر کنٹرول ہونے کے بعد حکام نے 8 اپریل کو لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کردیا تھا۔ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کیے جانے کے بعد ایک ماہ بعد اب ووہان میں کرونا وائرس کی نئی لہر دیکھی جار ہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں وہاں سب سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی شہیر ووہان میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے ایک ماہ بعد کرونا کی نئی لہر دیکھنے کو ملی ہے اور ایک ماہ میں پہلی بار 10 مئی کو وہاں نئے 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔‎
اگرچہ ماضی میں ووہان کے اندر ایک ہی دن میں تین سے 5 ہزار نئے کیسز بھی سامنے آئے، تاہم وائرس پر قابو پائے جانے اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بعد اتنی بڑی تعداد میں وہاں سے ایک ہی دن میں نئے کیسز سامنے نہیں آئے تھے۔ ووہان سے ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے پریشانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور ہمیں سماجی فاصلوں سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سخت عمل کرنے سمیت مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔
لاک ڈاؤن کو ختم کیے جانے کے بعد ووہان سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران یومیہ کیسز سامنے نہیں آئے تھے اور بعض مرتبہ چند دن بعد ایک ہی کیس سامنے آیا تھا مگر مئی کے شروع ہوتے ہی ووہان سے یومیہ 2 سے تین اور بعد ازاں 5 اور پھر 10 مئی کو 17 نئے کیسز سامنے آئے۔ جہاں ووہان نے میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد مین اضافہ دیکھا گیا، وہیں حکام کے مطابق شہر میں درجنوں ایسے افراد موجود ہیں جن میں کورونا جیسی علامات ہیں، تاہم ان میں تاحال وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ایک طرف جہاں ووہان میں نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وہیں چین کے کئی شہروں میں معمولات زندگی کو بحال کرنے میں مزید نرمیاں کی جا رہی ہیں اور شنگھائی کی ڈزنی لینڈ پارک کو کھولنے سمیت سینما گھروں کو بھی کھولا جا رہا ہے۔وہیں دوسری طرف چین کے صوبے جیلن کے شہر سوہان میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی کے بعد وہاں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے جیلن کے شہر سوہان میں 70 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور چینی حکام نے اسی شہر کو کورونا کا نیا اور حالیہ مرکز قرار دیا ہے۔
وہان میں 9 مئی کو 20 جب کہ 10 مئی کو 10 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور مجموعی طور ایک ہفتے میں 70 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کردیں۔
سوہان کی آبادی 6 لاکھ ہے اور وہاں سامنے آنے والے نئے کیسز زیادہ تر مقامی سطح پر پھیلے، تاہم حکام اس حوالے سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کرونا کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے چینی حکام نے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جب کہ کرونا کی علامات والے افراد کو کسی بھی صورت میں باہر نکلنے سے بھی روک دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button