پی ٹی آئی نے نوازشریف کی بریت لندن پلان کا حصہ قرار دیدی

تحریک انصاف نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو لندن پلان کا حصہ قرار دیدیا ۔
ترجمان تحریک انصاف کاردعمل میں کہنا ہے کہ نوازشریف کی عدالت سے بریت انصاف کے تابوت میں آخری کیل ہے۔لندن پلان کے تحت نواز شریف نے اپنی عزت گروی رکھ کر بریت حاصل کی، مجرم کی بریت احتساب کے چہرے پر سیاہ دھبّہ ہے۔چور ٹبر کی لوٹ مار کل کی طرح آج بھی ایک حقیقت ہے، مدعی چوروں کے سرپرستوں کے قابو میں آکر مقدمے سے بھاگ گیا۔ مہنگی جائیدادیں موجود ہیں مگر چور رسیدیں پیش کرنے میں ناکام ہیں، اس بریت کا جواب عوام 8 فروری کو ووٹ کی پرچی سے دیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button