چوہدری حسین الٰہی نےمسلم لیگ ق سے علیحدگی اختیار کر لی

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے بیٹے چوہدری حسین الہیٰ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی روابط وں کی ویب سائٹ ٹوئٹرایک پیغام میں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ میرا سیاسی سفر ختم ہونا چاہیے، ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتے جوشہباز شریف کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کی حمایت کرتی ہو۔ حسین الہیٰ نے کہا کہ مونس الہی سے مل کر مستقبل کا سیاسی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملکی سیاست پر ایک عرصہ راج کرنے والے اور جوڑ توڑ کے ماہر چوہدری برادران میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

مختلف چینلز دعویٰ کر رہے تھے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان راہیں جدا ہوگئیں، چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ وعدوں کو وفا کرنے کی حامی رہے۔
اورچوہدری پرویز الٰہی نے عین وقت پر سابق وزیراعظم عمران خان کو چھوڑنے سے انکار کیا، چوہدری برادران میں اختلافات کی ابتدا تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادگان اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الہی، حسین الہی تحریک انصاف کے ساتھ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھاحسین الٰہی کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر گجرات کا بڑا خاندان بڑا اعلان کرے گا، آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی حسین الہی اور مونس الہی کے ہمراہ مشاورت کے بعد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button