چوہدری شجاعت سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

باخبرذرائع کے مطابقچوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھاچوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔

باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے، سپریم کورٹ کیس، اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے تھے جس کے باعث پرویز الٰہی ہار گئے تھے اور حمزہ شہباز دوبارہ منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اپوزیشن نے چیلنج کردیا، اس پر سپریم کورٹ حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بحال کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button