چیف الیکشن کمشنر دبائو کا مقابلہ کرنے پر ستائش کے مستحق ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق عمران حکومت کے دبائو کا مقابلہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی بہتری کے موقف پرڈٹے رہنے کے باعث چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں ،ہم تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھاعوام آگاہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے چیف کو نشانہ بنانے کی عمران خان کی واحد وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ادارے کو ٹائیگر فورس میں بدلنے سے انکار کردیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں ایک مضبوط الیکشن کمیشن کو دیکھیں گے۔
انہوں نےکہاعمران خان کی سیاست مجھے کیوں نہیں بچایا تک محدود ہوگئی اور اب وہ اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں،عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے،عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان در اصل فارن فنڈنگ کیس کے فیصلوں کو جاری نہ کرنے کے حوالے سے بلیک میلنگ اور صریحاً دباؤ کا ایک حربہ ہے، عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا۔

Related Articles

Back to top button