چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضامند ہوگیا

چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضا مند ہو گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بتایا کہ اچھی خبر ہے ، چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضامند ہوگیا، چین کے بینکوں سے ری فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

وزیر خزنہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ دونوں جانب سے رسمی منظوری کے بعد رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button