ڈالرنے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 221 روپے کا ہوگیا

ڈالر نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 221 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔
کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوا ہے اور 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Related Articles

Back to top button