کل کوئی تماشا لگاتوحالات کےذمہ دارپرویزالٰہی ہوں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے کہاہے پرویز الٰہی آپ کا وطیرہ قوم نے دیکھ لیا، آپ ہار رہے تھے تو اجلاس ملتوی کر دیا۔پرویز الٰہی اسمبلی میں توڑپھوڑ کروا کر اراکین کو معطل کروانا چاہتے ہیں، آپ نے پنجاب اسمبلی کا پانی بند کردیا ،وارننگ دے رہاہوں کل کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا حمزہ شہباز نے کہا آئین وقانون کے ساتھ کھلواڑکیا جارہا ہے ،عمران خان کہتے ہیں غیرملکی سازش ہوگئی، آپ نے وسیم اکرم پلس کوپنجاب میں لگاکربڑی سازش کی،12 کروڑعوام کامستقبل عثمان بزدارکےہاتھ میں دےدیاگیا، عمران خان کان کھول کرسن لوملک تمہاری جاگیرنہیں ،چودھری سرورنےکہاعثمان بزدارخودرشوت وصول کرتا ہے، پنجاب میں رشوت لےکرلوگوں کی ٹرانسفرکی جاتی ہے، چپڑاسیوں کی طرح آئی جیز کے تبادلے کیے گئے۔
انکا کہنا تھا پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانےکامقصدلیڈرآف دی ہاؤس کاانتخاب کرناتھا، 6 منٹ کے اندراسپیکرنے اجلاس ملتوی کردیا، حکومتی بنچوں سےخواتین کے جتھوں نے حملہ کیا، پرویزالہیٰ نےآج اپنی نگرانی میں شیشےتڑوائے، شیشے توڑنےکا الزام لگا کر 40اراکین کومعطل کرناچاہتےہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا آج بھی خبریں آرہی ہیں پرویزالہٰی تاریخ کودہراناچاہتے ہیں، پرویزالہیٰ !خبردارکرتاہوں آپ نےایسی حرکت پہلےبھی کی تھی۔ انہوں نے کہا عدالت عظمیٰ نے سوموٹولےرکھاہے، عدالت نے کہا ووٹ ڈالنا ہرممبرکا آئینی حق ہے،عدالت میں کل ہماری پٹیشن پرسماعت ہوگی، کوئی تماشا لگاتوحالات کےذمہ دارپرویزالہیٰ ہوں گے، ایوان میں اکثریت حاصل کریں توخوش اسلوبی سےقبول کریں گے۔

Related Articles

Back to top button