جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاملِ تفتیش ہو گئے

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کنال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر اور میاں اسلم اقبال شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پیش ہو گئے۔

دورانِ سماعت عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر اور میاں اسلم اقبال کے علاوہ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور پیش ہوئے۔

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی رہنما شاملِ تفتیش ہوئے؟

جے آئی ٹی کے سربراہ نے جواب دیا کہ صرف اسد عمر شاملِ تفتیش ہوئے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم عدالت میں شاملِ تفتیش ہو جاتے ہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔

عدالت نے بار روم میں بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کے سربراہ بار روم میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ کریں۔

عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button