کیپٹن صفدر کے اشتعال انگیز تقریرکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدرکے اشتعال انگیزتقریرکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن رصفدرعدالت میں پیش نا ہوئے ۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔

لیگی رہنما کے وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

Related Articles

Back to top button