گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 جاں‌ بحق

گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 12 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں۔حادثے کے وقت مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار 2 وینز گاڑی سے ٹکرا گئیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button