آرمی چیف کی تعیناتی ماضی کی طرح وقت پر ہو گی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح وقت آنے پر آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، جو عمل ہوتا رہا ہے ویسے ہی اس بار بھی ہوگا،ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے مشکلات پیدا ہوں۔

ایک بیان میں میں انکا کہنا تھانواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں، نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، ان کے ساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز، میاں جاوید لطیف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت متعدد لیگی رہنما بھی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ عمران خان کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آرمی چیف کا تقرر آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نومبر میں انجام دیں گے۔ نواز شریف نے بھی 4 مرتبہ یہ آئینی فریضہ انجام دیا ہے لیکن تعیناتی کو کبھی بحث کا موضوع نہیں بنایا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button