آصف زرداری دبئی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری دبئی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میںسابق صدر کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا آصف زرداری مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہیں، ہلکی علامات کے ساتھ انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے اوران کا علاج جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Related Articles

Back to top button