آڈیو لیکس :JIT تشکیل،تحقیقات شروع ، اجلاس طلب

وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا ہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

باوثوذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا، جے آئی ٹی کو اختیار ہو گاوہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

باخبر ذرائع کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاٰؤس میں موجود تھا، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور اسپیشل برانچ کے اہکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس اورآفس پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔

اس اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی دو روز قبل آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ کہہ چکے ہیں کہ معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اورتحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں، فی الحال اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button