ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک کارکن نے کہا خان صاحب حکم کریں ٹینکوں کے آگے لیٹنے کو تیار ہیں ، جسکے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کا شوہر مانیکا خاندان کا کفیل نکلا

انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جو حکومت ہماری اوپر مسلط کی گئی، وہ 30 سال سے چوری کر رہے تھے اور کرپٹ لوگ تھے،امریکا ان لوگوں کو ہمارے بھلے کے لیے نہیں بلکہ اپنی غلامی کے لیے لے کر آیا ہے، اس حکومت نے آتے ساتھ ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کیے، نیب ختم کیا،جو چور ہے وہ اپنا احتساب نہیں کرسکتا، شہباز شریف نے ایف آئی اے اور نیب کو اپنے نیچے کیا اور نیب ترمیم کرکے 1100 ارب روپے ختم کردیے۔

شہباز حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انکا کہنا تھا دو مہینوں میں جتنی مہنگائی کی گئی ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ایک طرف لوگوں پر مہنگائی مسلط کی اور عام آدمی کے لیے پیٹرول، ڈیزل گیس اور سب چیزیں مہنگی کردیں، ایک طرف اشیا کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور معیشت زمین پر ہے جبکہ مزید اور مہنگائی ہوگی، بجلی، پیٹرول، گیس اور کھانے کی اشیا مہنگی ہوں گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکیا وجہ تھی کہ ہماری حکومت کو گرا کر ان چوروں کو بٹھایا اور آج لوگ کہہ رہے ہیں پاکستان قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کر پائے گا اور ڈیفالٹ کر جائے گا،آج آئی ایم ایف کے پیر پکڑے ہوئے ہیں خدا کے واسطے ہمیں پیسے دے دو ہم جتنی مہنگائی آپ چاہیں کردیں گے، ہمارے ساتھ بھی آئی ایم ایف تھا لیکن ہم نے مہنگائی روک کر رکھی اور اب لوگوں کو پتہ چل رہا ہے مہنگائی کیا ہے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ خواتین اور کارکن سب لوگوں کے دروازوں میں جا کر کھٹکھٹانا ہے کہ ہمارے لیے اپنے لیے اور اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہے، لوگوں کو بتانا ہے کہ یہ ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ مظاہرے کریں، ہم 2 تاریخ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔

اس موقع پر ایک کارکن نے عمران خان سے کہا کہ ‘خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، حکم کریں آپ’، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس کی ابھی ضرورت نہیں ہے، کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمیں صرف اس وقت اپنی قوم کی خواتین اور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

ورکر کنونشن کے دوران جب کارکنوں نے کہا کہ عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں تو انہوں نے کہا کہ قدم بڑھا رہا ہوں پہلے مجھے بات مکمل کرنے دیں۔

Related Articles

Back to top button