الیکشن کمیشن نے عمران خان کی الزامات کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کے لگائے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہیں، عمران خان کے ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

دریں اثنا سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پنجاب کے ضمنی الیکشن ہرانےکے لیے تمام حربے استعمال کیےگئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا پنجاب میں جیسا الیکشن کرایا ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بحران بڑھےگا، سپریم کورٹ کا حکم تھا ریاستی مشینری کی مداخلت نہیں ہوگی، انہوں نے ایف آئی آر کاٹیں، ریاستی مشینری استعمال کی، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنرپر ہے جس نے بد دیانتی کی اور ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔

Related Articles

Back to top button