الیکشن کمیشن کا چودھری شجاعت کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کی صدارت کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے کمیشن نے ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ ان کے بھائی چودھری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹاکر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا۔

Related Articles

Back to top button