الیکشن کمیشن کو عمران اور فواد کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس معطل کرتے ہوئےعمران خان اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا۔ عدالت نے 29 ستمبر کوالیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جواد الحسن نے کی ۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ آئینی معاملہ ہے۔ عدالت نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 29 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ایک کمیشن ادارہ ہے عدالتی اختیارات نہیں رکھتا۔ الیکشن کمیشن کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا۔ یہ نوٹس انتقامی طور پر جاری کیے گئے ہیں۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ساجد تنولی نے وکیل کے مؤقف کی مخالفت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس جواد الحسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کے لیے تشکیل دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پٹیشنرز کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔

Related Articles

Back to top button