جلائو گھیرائو،عمران سمیت150افراد کیخلاف مقدمات درج

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کیخلاف اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران جلائو گھیرائو کے الزام میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر عمران خان، اسد عمر، عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 150 افرادکے خلاف مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیےگئے ہیں۔

یہ مقدمات تھانہ کوہسار میں درج کیےگئے اور پولیس نے مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہرکردی ہے۔

قبل ازیں کراچی پولیس بھی پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے۔ نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔

Related Articles

Back to top button