آرمی چیف عاصم منیر کو امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی مبارکباد

پاک فوج کے نئے سپہ سالار  جنرل عاصم منیر  کو امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ترجمان سینٹ کام کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب اور یواے ای کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button