حمزہ شہباز آج بھی حلف نہیں اٹھا سکیں گے

آج بھی حمزہ شہباز کا حلف نہیں ہو سکے گا، صدر علوی نے صادق سنجرانی کو لاہور جانے کا نہیں کہا، وہ ابھی ہائیکورٹ کے حکم نامے پر غور کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لاہورنہیں‌ پہنچ سکے ہیں، پہلے اطلاعات تھیں کہ چیئرمین سینیٹ‌ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہوگیا اور ایوان صدر نے اس پر وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دے دیا لیکن صدر مملکت کے مطابق وہ اس حوالے سے تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

Related Articles

Back to top button