12 بجے سے پٹرول 179.86 روپے فی لٹر ملے گا

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86 روپےکا ہوجائےگا، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو جائےگا، جس قیمت پر ڈیزل مل رہا ہے، اس سے 56 روپےکم پردے رہے ہیں، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button