کیاروس سے پیٹرول پہنچنے پر100روپے فی لیٹر کمی ہوگی؟

روس سے پیٹرول پہنچنے پر100روپے فی لیٹر کمی ہوگی؟روس سے تیل پاکستان آنے  کے بارے میں لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں تاہم   سب سے اہم سوال جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے وہ یہ  کہ درآمد شدہ تیل کا ایندھن کی بلند قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کا نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کہنا تھا کہ روسی تیل پاکستان پہنچنے پر قیمت میں 100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی،ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آرہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ چھ ماہ یا سال کے بعد جب روس سے تیل کی زیادہ مقدار آئے گی تو یقیناً اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی’۔

واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تیل کے معاہدے پر بات چیت جاری تھی تاہم معاہدہ اپریل میں طے پایا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روسی تیل کی پہلی کھیپ مئی کے آخر میں کراچی آنے کے امکانات ہیں، انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر پہلی کھیپ آسانی سے ملک میں آگئی تو پاکستان 100,000 بیرل یومیہ روسی خام تیل درآمد کرنے کی کوشش کرے گا۔

Related Articles

Back to top button