سپرپاورکوایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرخطرناک کھیل کھیلا جارہا

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج آئین کو ذبح کیا گیا ہے،سپر پاور کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، آج پاکستان کے آئین کو ذبح کردیا گیا، یہ شخص خود کو سمجھتا کیا ہے، یہ کہاں سے آیا ہے، اس کی انا آئین پاکستان سے بڑی ہوگئی ہے؟ہم نے شرافت سے آئین و قانون کے تحت قومی اسمبلی کے اندر اپنی عددی اکثریت ثابت کی لیکن کتنی ڈھٹائی اور بے شرمی سے ڈپٹی سپیکر نے کارروائی معطل کردی۔

اس آدمی نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے، یہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے، یہ یورپی یونین کو دھمکاتا ہے جس سے ہمارے اربوں کے تجارتی تعلقات ہیں۔

علیم خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ڈپٹی سپیکر نے بے شرمی کے ساتھ کارروائی معطل کی، پنجاب میں سپیکر نے اے سی بند کروادیے جس کی وجہ سے خواتین بیہوش ہوگئیں، شکر ہے کہ میں اپنے عہدے سے تو فارغ ہوا لیکن آئین پاکستان کے ساتھ غداری نہیں کی۔

جنونی شخص نے اقتدارکی ہوس میں آئین کوروند ڈالا

انہوں نے کہا علیم خان ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر اپنے ضمیر کی آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الہٰی نے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، ہماری خواتین بیہوش ہوگئیں، واش روم کا پانی ،اسمبلی کے اے سی بند کردیے گئے، کیا یہ ہیں آپ کی اخلاقیات کہ روزہ دار خواتین کن حالات میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

حمزہ شہبا ز نے کہاآج آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، انہوں نے ایسا تماشہ بنادیا ہے کہ اتوار کے روز سپریم کورٹ کو نوٹس لینا پڑا، انہوں نے ہر چیز کو کھیل تماشہ بنادیا ہے، پاکستان سے پیار کرنے والا کوئی بھی ادارہ اس کھیل تماشے کو سپورٹ نہیں کرتا، اس کی پکڑ کرنی ہوگی، عوام کی عدالت میں اس کا احتساب کرنا ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن ڈٹ کر کھڑی ہے اور ڈٹ کر میں نہ مانوں کا مقابلہ کرے گی ، پنجاب اور وفاق میں سیسہ پلائی دیوار بنیں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button