شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ اڈیالہ جیل سے رہا

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نےآج 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گِل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شہباز شبیر گِل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کے گھر چھاپہ مارا تھا، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

وفاقی پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادرِ نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،فوری معاوضہ فراہم کرنیکا حکم

باخبر ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی تھا، فون ڈرائیور لے گیا تھا، جبکہ برآمد ڈمی فون ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button