عمران اور بشریٰ بی بی کے48دن کے ناجائز تعلقات کی کہانی

عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کا دو بار نکاح ہوا پہلے اور دوسرے نکاح کے درمیان  48  روز جو عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ساتھ گزارے وہ گناہ ہیں ، بشریٰ بی بی اس کی گناہ گار ہیں کیونکہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت ہی مکمل نہیں ہوئی تھی اور یہ بات بشریٰ بی بی اور ان کی سہیلیوں نے نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید خان سے جھوٹ بول کر چھپائی، یہ انکشافات سینئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چودھری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دونوں نکاح کروانے والے مفتی محمد سعید خان سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوۓ کیا . جاوید چوہدری اپنے کالم میں بتاتے ہیں کہ مفتی محمد سعید خان عالم دین ہیں، کتابوں کے عاشق ہیں، پرانے مری روڈ پر چھتر کے مقام پر ان کا مدرسہ اور یونیورسٹی ہے، انھوں نے وہاں وسیع کتب خانہ بنا رکھا ہے۔

جھوٹ بالکل نہیں بولتے، سچ بولیں گے اور اگر سچ سے فساد کا اندیشہ ہو تو یہ خاموش رہیں گے، یہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں شامل ہیں، عمران خان سے ان کا تعلق 2005 میں شروع ہوا تھا اور یہ آہستہ آہستہ پارٹی میں شامل ہو گئے، مفتی صاحب نے ریحام خان اور بشریٰ بی بی کا عمران خان سے نکاح پڑھایا تھا، یہ دونوں نکاح دو دو بار ہوئے تھے، کیوں ہوئے تھے؟ یہ ایک مسٹری ہے، انھوں نے ہمیشہ عمران خان کا پردہ رکھا، میں نے اوپر نیچے اس موضوع پر کالم تحریر کیے۔

ان کالموں میں بار بار مفتی سعید خان کا نام آیا تھا، میں نے ان سے رابطہ کیا، یہ اپنی پوزیشن کلیئر کرنے پر رضا مند ہوگئے اور یوں میری ان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔ جاوید چوہدری بتاتے ہیں کہ مفتی سعید خان کا دعویٰ ہے "میں بشریٰ بی بی سے واقف نہیں تھا، 31 دسمبر 2017 کو عون چوہدری نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے بتایا، عمران خان نکاح کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کو نکاح کے لیے شہر سے باہر لے جانا چاہتے ہیں۔

میں راضی ہوگیا، ہم نے آبپارہ کا مقام طے کیا، میں اپنی گاڑی میں وہاں پہنچ گیا، عون چوہدری ذلفی بخاری کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر میرا انتظار کر رہے تھے، میں زندگی میں پہلی بار اس دن ذلفی بخاری سے ملا تھا، ہم وہاں کھڑے ہو کر عمران خان کا انتظار کرنے لگے۔

عمران خان آئے اور یہ عون چوہدری اور ذلفی بخاری کے ساتھ ایک گاڑی میں لاہور روانہ ہو گئے جب کہ میں دوسری گاڑی میں ان کے پیچھے چل پڑا، ہم لاہور پہنچے، مجھے ڈیفنس میں کسی گھر لے جایا گیا، وہ ایک بڑا گھر تھا، وہاں دو تین خاندان موجود تھے، میری وہاں بشریٰ بی بی سے پہلی ملاقات ہوئی، ہم نے نکاح کا فارم پُر کرنا شروع کیا۔

بشریٰ بی بی کی بہنیں اور سہیلیاں بھی وہاں تھیں اور بچے بھی تھے (مفتی سعید بشریٰ بی بی کے بچوں کو نہیں پہچانتے تھے لہٰذا یہ نہیں جانتے یہ بی بی کے اپنے بچے تھے یا وہ کسی دوسرے خاندان سے تعلق رکھتے تھے) جاوید چوہدری کے مطابق  مفتی سعید نے پتایا کہ میں نے بشریٰ بی بی سے پوچھا، کیا آپ کا نام بشریٰ بی بی ہے اور آپ کے والد کا نام یہ ہے، خاتون نے تصدیق کر دی، میں نے پوچھا، کیا آپ نکاح کے قابل ہیں یعنی کیا آپ شریعت کے تمام تقاضے پورے کرتی ہیں۔

آپ طلاق اور عدت کے عمل سے گزر چکی ہیں، بی بی نے تصدیق کر دی، میں نے ان کی بہنوں اور سہیلیوں سے بھی تصدیق کرائی، انھوں نے بھی اعتراف کیا یہ طلاق یافتہ ہیں اور عدت پوری کر چکی ہیں” جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ میں نے مفتی صاحب کو ٹوک کر پوچھا "کیا آپ نے بشریٰ بی بی کی طلاق کے کاغذات دیکھے تھے؟” مفتی صاحب کا جواب تھا "میں نے نہیں دیکھے اور نکاحوں کے دوران عموماً اس قسم کے کاغذات کا مطالبہ نہیں کیا جاتا” میں نے عرض کیا "اس کے بعد کیا ہوا؟” مفتی صاحب کا جواب تھا "حق مہر کی بات ہوئی۔

عمران خان نے اپنا زمان پارک کا گھر اور بنی گالا کا سات کنال کا پلاٹ بشریٰ بی بی کو حق مہر میں دے دیا، ہم نے یہ حق مہر فارم پر تحریر کر دیا،اس کے بعد نکاح ہوا، عمران خان نے بشریٰ بی بی اور بشریٰ بی بی نے عمران خان کو قبول کر لیا، میں نے دعا کرائی۔

حاضرین نے آمین کہا اور عمران خان دلہن کو لے کر اس گھر سے رخصت ہو گئے” جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ میں نے مفتی صاحب سے پوچھا "کیا بشریٰ بی بی کی رخصتی آپ کے سامنے ہوئی تھی؟”یہ بولے "جی ہاں، بشریٰ بی بی کی رخصتی میرے سامنے ہوئی تھی” میں نے پوچھا "کیا نکاح نامے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں نے دستخط کیے؟” مفتی سعید کا جواب تھا "جی ہاں یہ دستخط میرے سامنے ہوئے تھے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رخصتی کے بعد میں فارم سمیت گھر سے نکلنے لگا تو عون چوہدری نے وہ فارم مجھ سے لے لیا” میں نے پوچھا "یہ نکاح کس تاریخ کو ہوا تھا؟” یہ بولے "یکم جنوری 2018 کو۔ میں نے پوچھا "کیا آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت کا پتا تھا؟” یہ بولے "مجھے اس وقت پتا نہیں تھا، بی بی نے مجھ سے غلط بیانی کی تھی” میں نے پوچھا "کیا عمران خان کو پتا تھا؟” یہ بولے "میں اس کے بارے میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا تاہم نکاح کے چند دن بعد عمران خان اس حقیقت سے آگاہ ہو گئے تھے اور انھوں نے مجھ سے کہا تھا۔

میری عزت اب آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ پلیز اس کی حفاظت کیجئے گا، میں نے ان سے وعدہ کر لیا اور میں آخر تک یہ وعدہ نبھاتا رہا” جاوید چوہدری کہتے ہیں کہ میں نے مفتی سعید سے ایک اور سوال کیا کہ  "عدت کا ایشو آپ کو کس نے بتایا تھا؟” یہ بولے "مجھے عون چوہدری اور خان صاحب کے چند دوسرے دوستوں نے بتایا تھا” میں نے پوچھا "آپ کا ری ایکشن کیا تھا؟” یہ بولے مجھے بہت برا لگا کیوں کہ یہ سیدھا سادا گناہ تھا۔

لہٰذا میں نے عون چوہدری اور عمران خان کو بتایا آپ کو عدت کے بعد اس نکاح کی تجدید کرنا ہوگی اور یوں یہ لوگ عدت پوری ہونے کا انتظار کرنے لگے” میں نے پوچھا "دوسرا نکاح کب ہوا؟” یہ بولے "دوسرا نکاح 18 فروری 2018کو ہوا” میں نے پوچھا "کیا اس نکاح کے گواہ بھی عون چوہدری اور ذلفی بخاری تھے اور کیا۔

اس میں بھی فارم مکمل کیا گیا تھا؟” یہ بولے "جی ہاں وہ ساری ڈرل دوبارہ ہوئی تھی، ذلفی بخاری اور عون چوہدری نے گواہی دی تھی، حق مہر کا دوبارہ ذکر ہوا تھا، ایجاب و قبول دوبارہ ہوا تھا اور فارم پر دستخط اور انگوٹھے کے نشان بھی دوبارہ ہوئے تھے اور اس سارے عمل کی تصویریں اور وڈیوز بھی بنائی گئی تھیں” میں نے ان سے پوچھا "ہماری معلومات کے مطابق بشریٰ بی بی کی طلاق 14 نومبر 2017کو ہوئی تھی۔

مفتی سعید نے ملاقات کے دوران جاوید چوہدری کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت 14 فروری 2018کو پوری ہو رہی تھی لیکن نکاح اور رخصتی یکم جنوری 2018 کو یعنی طلاق کے صرف 47 دن بعد ہوگئی، دوسرا نکاح پہلے نکاح کے 49 دن بعد ہوا اور ان دونوں نکاحوں کے درمیان 48 دن ہیں۔

جاوید چودھری نے پوچھا کہ شریعت میں ان48 دنوں کی کیا حیثیت ہے؟” مفتی سعید  بولے "یہ دن گناہ ہیں اور بشریٰ بی بی گناہ گار ہیں کیوں کہ انھوں نے جان بوجھ کر اپنی عدت چھپائی، یہ اس لحاظ سے بھی زیادہ برا تھا کہ بی بی دین دار، پرہیز گار اور اسلامی شریعت سے واقف بھی تھیں لہٰذا انھیں توبہ بھی کرنی چاہیے اور تجدید ایمان بھی۔

میں نے پوچھا "اور عمران خان؟” یہ بولے "اگر عمران خان عدت سے واقف تھے اور انھوں نے جان بوجھ کر اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کی تو یہ بھی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں” میں نے پوچھا "کیا آپ عمران خان کو اس ضمن میں بے گناہ سمجھتے ہیں” یہ بولے "یہ اللہ اور عمران خان کا معاملہ ہے۔

خان صاحب نے اگر یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا تو یہ بھی برابر کے ذمے دار ہیں اور اگر یہ عدت سے واقف نہیں تھے تو پھر ساری ذمے داری بشریٰ بی بی پر عائد ہوتی ہے” جاوید چوھدری بتاتے ہیں کہ میں نے آخر میں مفتی سعید خان سے  پوچھا "کیا آپ خود کو ذمے دار سمجھتے ہیں؟” یہ بولے "آپ بتائیے کیا میں ذمے دار ہوں؟” میں نے عرض کیا "میں عالم یا مفتی نہیں ہوں لیکن میں اتنا جانتا ہوں نکاح ایک حلال فعل ہے اور بطور عالم دین اور مفتی آپ سے جوبھی نکاح پڑھانے کا کہے گا آپ پر فرض ہے آپ یہ فریضہ انجام دیں اور آپ نے اپنا فرض اداکیا لیکن اگر آپ کو عدت کا پتا تھا اور آپ نے اس کے باوجود نکاح پڑھایا تو پھر آپ بھی ذمے دار ہیں” یہ سنجیدگی سے بولے "باخدا میں بشریٰ بی بی کی عدت سے واقف نہیں تھا” میں نے عرض کیا "پھر آپ بے قصور ہیں، اب صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی ذمے

آرمی چیف کا پشاور پولیس لائنز کا دورہ

Related Articles

Back to top button